راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو تخت لاہور لینا تھا ن لیگ کا تابوت لیکر واپس گئے۔شیخ رشید نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ ن لیگ کی سیاست کو ان کے اپنے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے۔عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے اور عنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کریں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان کو سمجھ آجانا چاہیے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے،تحریک اعتماد کی منصوبہ بندی3دن پہلے کرلی گئی تھی،وزیر داخلہ نے تخت لاہور لینا تھا وہ ن لیگ کا تابوت واپس لے آئے۔
ادارتی پسند
پاکستان
وزیر داخلہ کو تخت لاہور لینا تھا،ن لیگ کا تابوت لیکر واپس گئے،شیخ رشید
- by Rozenews
- جنوری 12, 2023
- 0 Comments
- 1133 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this