پاکستان

وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقات

وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقات

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلاﺅں کیساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان سعودی عرب تعلقات کی اہم اہمیت پر زور دیا اور تمام شعبوں بالخصوص معیشت ، تجارت ، توانائی اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ۔نگراں وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کیلئے فراخدلانہ اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔نگراں وزیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے ایس آئی ایف سی کی تشکیل سے آگاہ کیا اور آئی ٹی ، توانائی ، انفراسٹر کچر اور لیبر سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image