وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، سیاسی صورتحال اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ، ملاقات میں پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کریں گے،ہم نے مل کر عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں، ہمارے ہر اقدام کا محور غریب آدمی ہو گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا کہ پنجاب میں ایک بار پھر عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت عوامی خدمت کے لئے موجود ہے،
وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے اپنے پہلے دور میں بھی ڈلیور کیا، انشاء اللہ اب بھی چودھری پرویزالٰہی عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔