پاکستان

وزیر اعظم کی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی بنا دی۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کمیٹی کی سربراہی کریں گے، جس میں 13 ارکان شامل ہیں، کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے قائم کی گئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے کچھ کہنا ہے تو وہ کمیٹی سے رابطہ کرے گا، مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کے لیے تیار ہیں، لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

وفاقی کابینہ کی کمیٹی میں ن لیگ کے ایاز صادق، طارق فضل چوہدری، خواجہ سعد رفیق، حنیف عباسی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، پی پی کے قمر زمان کائرہ، ایم کیو ایم کے امین الحق، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی، مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ، عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مولانا اسد محمود شامل ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image