پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم چینی ہم منصب کی دعوت پر کل دو روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

وزیر اعظم شہباز شریف چینی ہم منصب کی دعوت پر کل دو روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورے کے دوران مختلف شعبوں میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دشخط ہوں گے، جبکہ دوطرفہ تعاون اور سی پیک منصوبوں کی رفتارمستحکم کرنے پر مشاورت بھی ہو گی۔

وزیر اعظم شہبازشریف کل دوروزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، وہ چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، دورے کے دوران وزیر اعظم چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی وزیر اعظم سے وفود کی سطح پر بات چیت ہو گی، مختلف شعبوں میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دشخط ہوں گے، نیز دوطرفہ تعاون اور سی پیک منصوبوں کی رفتار مستحکم کرنے پر بھی مشاورت ہو گی۔

برادر ہمسایہ ملک چین کا دورہ کرنے پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی صدر و وزیر اعظم اور دیگر قیادت سے بات چیت کا منتظر ہوں، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں چین کی تیز رفتار ترقی کو سراہتے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سی پیک کے کردار کو وسعت دینے پر بات کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں چین کا دورہ کرنے والے دنیا کے پہلے رہنماؤں میں سے ایک ہوں، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اعلیٰ معیار کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، سی پیک کے تحت سڑکوں کے جال نے سفر کا وقت ختم کر دیا ہے۔

انھوں نے بدترین سیلاب کے دوران چین کی مدد و اعانت کو سراہتے ہوئے بتایا کہ چین نے متاثرین کے لیے ادویات، مچھر دانیاں اور دیگر چیزیں فراہم کیں، پڑوسی ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون کے جذبہ کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب تنازعات کا مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان ایک مضبوط، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image