وزیرداخلہ کا قلات چیک پوسٹ حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیرداخلہ کا قلات چیک پوسٹ حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت

وزیرداخلہ کا قلات چیک پوسٹ حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت

وزیرداخلہ کا قلات چیک پوسٹ حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ، جری جوانوں نے جان پر کھیل کر 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔محسن نقوی نے اس موقع پر مزید کہا کہ وطن کے امن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ قوم شہدا اور ان کے باحوصلہ خاندانوں کی ہمیشہ احسان مند رہے گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی، شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔

Exit mobile version