اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر یو اے ای کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ جائیں گے، وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کریں گے، اقتصادی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور گورننس اصلاحات کیلئے پاکستان کے ویژن کو اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم کی یو اے ای قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔وزیر اعظم شہباز شریف کا مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
وزیراعظم 2 روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات جائیں گے

شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم