اسلام آباد:وزیر خزانہ ا سحق ڈار نے بتایا ہے کہ ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے پاکستان میں رکھے گئے دو ا رب ڈا لرز رول اوور کردیئے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ ابوظہبی نے رقم رول اوور کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کا حالیہ دور متحدہ عرب امارات کے باعث کیا کیونکہ شہباز شریف نے اپنے دورے میں متحدہ عرب امارات کے حکام سے رقم رول اوورکرنے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے وزیراعظم کی درخواست پر ہمیں یہ فیصلہ کیا ہے۔اسحق ڈار نے پاک متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارتا کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجز اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے یو اے ای حکام کو آگاہ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم کے دورہ یو اے ای کے ثمرات،ابوظہبی نے دو ارب ڈالرز رول اوورکردیئے

وزیرِ اعظم کا فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس