وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس شروع تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس شروع

دہشتگردی سب سے بڑا چیلنج ،آئی ایم ایف پروگرام منظور کرانے پر صوبوں کا شکرگزار ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف

دہشتگردی سب سے بڑا چیلنج ،آئی ایم ایف پروگرام منظور کرانے پر صوبوں کا شکرگزار ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیاجس میںاعلی عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزرا شریک ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر، تمام وزرائے اعلی اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت جاری اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مثر شیئرنگ بھی زیر غور ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائیگا۔اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائیگی۔

Exit mobile version