شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے فرانس میں ملاقات جس میں پاک آئی ایم ایف جاری پروگرام پر تبادلہ خیا ل کیاگیا ۔وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات دورہ فرانس میں عالمی مالیاتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی ۔اس موقع پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ، اور وزیراعظم نے 27 مئی کو ہونیوالے ٹیلی فونک رابطے کا بھی ذکر کیا ۔وزیراعظم نے معاشی استحکام اور بہتری کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات سے ایم ڈی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہ اکہ ہم سمجھتے ہیں کہ نویں جائزہ کیلئے تمام پیشگی اقدامات کرلیے ہیں امید ہے پاکستان کیلئے مختلف فنڈ ز جلد جاری کردیے جائیں گے ۔