وزیراعظم کا بھارت میں ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیراعظم کا بھارت میں ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا بھارت میں ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا بھارت میں ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں ٹرین حادثے میں اموات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔بھارت میں 3 ٹرینیں ٹکرانے سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 900 زخمی ہوئے ہیں۔

Exit mobile version