وزیراعظم شہباز نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید سمیت اپنے تما م شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ۔شہباز کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات ودلیری کااعتراف خود دشمن نے کیا ، 17 ہزار فٹ کی بلندی پر گلتری میں دفاع وطن کا حق مثالی فرض شناسی سے ادا کیا ۔کیپٹن کرنل شیر خان اپنے نام کی طرح شیر بن کر دشمن پر جھپٹا اور اسے مارا بھگایا ، قوم اپنے شہدا ءکی ہمیشہ مقروض رہے گی ، ان کے بلندی درجات کی دعا کرتی رہے گی ۔
وزیراعظم شہباز کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت