اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ ہوگئے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے اور ان ممالک کے رہنماں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ

وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ودیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس