تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف خصوصی دعوت پر آج قطر جائینگے

وزیراعظم شہباز شریف خصوصی دعوت پر آج قطر جائینگے

وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر کی خصوصی دعوت پر آج قطر جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی دعوت پر 30 تا 31 اکتوبرتک قطر کا دورہ کریں گے، دوحہ میں وزیراعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے علاوہ قطری ہم منصب اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کریں گے۔شہباز شریف پاکستان کی ثقافتی ورثے کے حوالے سے منظر نمائش کا بھی افتتاح کریں گے، یہ نمائش پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور پاکستان اور قطر کے درمیان عوام سے عوام کے گہرے روابط کو اجاگر کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں 2 روزہ فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچے تھے جہاں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image