وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی مینجمنگ ڈائریکٹر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا میں رابطہ آج صبح ہوا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیا ر کریگی۔وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا