وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی بل گیٹس سے ملاقات ۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نیویارک میںبل اینڈ ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات ہوئی ۔وزیراعظم انوارالحق اور بل گیٹس کے درمیان پاکستان سے پولیو کے خاتمے ، صنفی مساوات اور بچوں کی نشوونما سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر سے پولیو وائرس کی منتقلی کی روک تھام کیلئے پرعزم ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی ٹیکے اور صحت کی دیگر ضروری خدمات لوگوں کو فراہم کی جارہی ہیں ۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔بل گیٹس نے پولیو وائرس کی منتقلی روکنے اور خیبر پختونخوا میں ویکسی نیشن مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
Leave feedback about this