تازہ ترین

وزیراعظم، بلاول اور مولانا کی ملاقات، آئینی ترامیم پر پیشرفت نہ ہوسکی

وزیراعظم، بلاول اور مولانا کی ملاقات، آئینی ترامیم پر پیشرفت نہ ہوسکی

اسلام آباد:پی ٹی آئی وفد کے بعد وزیراعظم شہبازشریف رات گئے بغیر کسی پروٹوکول کے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیئرمینپی پی بلاول بھٹو زرداری پہلے سے ہی مولانا کی رہائشگاہ پر موجود تھے، ملاقات میں آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا لیکن وزیراعظم اور بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان کو قائل نہ کر سکے، ملاقات میں آئینی ترمیم پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے پر برہمی کا اظہار کیا، مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے شکوہ کیا کہ ایک جانب آئینی ترمیم پر انہیں راضی کرنے کی کوشش جاری ہے، دوسری جانب انہی کے ارکان پارلیمنٹ کو غائب کیا جا رہا ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آئینی ترامیم کے معاملے پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کر رہی ہیں، حکومت اپوزیشن ارکان کو آفرز دینے اور دبا میں لانے کا عمل ترک کرے، بات چیت کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہوگی، حکومت جے یو آئی کی جانب سے دیئے گئے مسودے کو ترجیح دے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image