وفاقی وزیر اطلاعات عطاءتارڑ نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کو مہنگائی کم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزارتوں کو اہداف کے مطابق ٹاسک دیے ہیں، وزیراعظم نے وزارتوں کو آئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے، ڈیجیٹائزیشن کا ہدف دیا ہے۔ ایف بی آر ہے انہوں نے کہا کہ قرضوں کی تنظیم نو کے لیے اہداف دیے گئے ہیں، وزارت داخلہ کو غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، کابینہ اجلاس میں وزارتوں سے جواب طلب کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت تجارت کو تجارتی خسارہ کم کرنے اور اسمگلنگ کی روک تھام کا ہدف دیا گیا ہے جب کہ وزارت نجکاری کو پی آئی اے کی نجکاری کا ہدف دیا گیا ہے، پی آئی اے سے متعلق مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ منطقی انجام کو پہنچ گیا، پی آئی اے کی نجکاری ہوئی تو حکومت کو اس مد میں ریونیو ملے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے، پاکستان میں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے حوالے سے بھی اہداف مقرر کیے گئے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ ، وسط مدتی اور طویل مدتی اہداف دیئے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کو مہنگائی میں کمی لانے کا ہدف دیاگیا ہے ، عطا ءتارڑ

وزارت خزانہ کو مہنگائی میں کمی لانے کا ہدف دیاگیا ہے ، عطا ءتارڑ