وزیراعظم شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کو 1 سے 3 ماہ میں 16 کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ 1 ماہ میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی پر 3 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی نگرانی کے لیے فوری طور پر بین وزارتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اضافی بجلی کی فراہمی کے لیے نئے صنعتی زونز بنانے کا پلان 2 ماہ میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاور اینڈ پیٹرولیم ڈویڑن کو 2 ہفتوں میں ریوالونگ کریڈٹ کا حل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔