والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ: مریم نواز تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ: مریم نواز

والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ: مریم نواز

والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ: مریم نواز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔والدین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ زندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھاو¿ں ہوتے ہیں، والدین کی اطاعت اللہ تعالیٰ کا حکم، سنت رسول اور مشرقی روایت ہے، والدین کی اپنے بچوں کے لئے محبت اور قربانیاں انسانی فطرت اور جبلت میں شامل ہے۔
والدین کے بغیر گھر صرف اینٹوں کا مکان ہوتا ہے اور والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے، والدین ہی اولاد کی ہر کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں، میں آج جس مقام پر ہوں وہ شفیق والدین کی تربیت اور دعاو¿ں کا ثمر ہے۔
اپنے والدین کی خدمت اور اطاعت کو شرف سمجھتی ہوں، والدین کی خدمت، عزت واحترام، اطاعت اور دیکھ بھال کو فرض اول سمجھ کر ادا کیجئے، دعا ہے اللہ تعالیٰ سب بچوں پر والدین کا سایہ سلامت رکھے۔
آج کے دن ان بچوں کو بھی یاد رکھیں جن کے والدین وطن عزیز کی سلامتی پر قربان ہوگئے، میں ان والدین کو بھی خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جن کے بچوں نے جام شہادت نوش کیا۔

 

Exit mobile version