پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار جاوید شیخ اپنی والدہ کی محنت وجدوجہد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے ۔جاوید شیخ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والدین بالخصوص والدہ کی خدمت نہیں کرسکے ۔بچپن میں مالی اعتبار سے ان کے حالات اچھے نہیں تھے ان کی والدہ نے ایک کمرے میں آٹھ بچوں کی پرورش کی ،ان کی ضروریات کا پورا خیال رکھا۔والد تو صبح کام پر چلے جاتے تھے جس کے بعد زیادہ تروقت والدہ کیساتھ گزرتا اس دوران گھر یلو امور میں ان کی مدد بھی کرتے اور چھوٹے بہن بھائیوں کا خیال رکھتے تھے۔اداکاری سے جو کچھ کماتے وہ والدہ کو دیتے تاکہ چھوٹے بہن بھائیوں کی ضروریات پوری ہوسکیں ۔والد ان کی اداکاری کے حق میں نہیں تھے ، مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ وہ اپنی والدہ کو حج یا عمرہ نہیں کرواسکے
انٹرٹینمنٹ
والدہ کی خدمت نہیں کرسکا، جاوید شیخ والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے
- by web_desk
- مئی 29, 2023
- 0 Comments
- 683 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this