اسلام آباد:وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں پرامن مظاہرین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ معصوم اور پر امن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں جبکہ پرامن شہریوں کو خوارج کی جانب سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، دہشت گردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
وادی تیراہ میں5 شہادتیں قابل افسوس، دہشتگردی ختم کرکے دم لیں گے: وزیراعظم

وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان