ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ دیکر بھی اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں ،فیصل کریم کنڈی پاکستان Roze News
پاکستان

ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ دیکر بھی اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں ،فیصل کریم کنڈی

ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ دیکر بھی اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں ،فیصل کریم کنڈی

ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ دیکر بھی اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں ،فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم ن لیگ کو ووٹ دے کر بھی اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ملاقات میں بات چیت ہوئی، آزاد امیدواروں کو بھی عددی برتری حاصل ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، تجاویز سی ای سی کے سامنے رکھی جائیں گی، فیصلہ سی ای سی میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو وزیر اعظم نہیں بنتے تو پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھ جائے۔ اگر PDM پارٹ ٹو آتا ہے تو میرے خیال میں یہ اچھی طرح سے نہیں چل سکتا۔

Exit mobile version