تازہ ترین

نیکٹا اور صوبوں کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کا فیصلہ

نیکٹا اور صوبوں کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ رواں برس اکتوبر تک 7984 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 206 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں جبکہ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشت گرد گروپوں کے اکانٹ کو بلاک کیا جائے گا، غیر قانونی سمز کی روک تھام کیلئے صوبے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ موثر کوآرڈی نیشن کے لئے نیشنل فیوژن سینٹر قائم کر دیا گیا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کانٹر ٹیررازم فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کرینگے۔دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو مضبوط کیا جائے گا، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سب نے مل کر کام کرنا ہے جبکہ استعداد کار بڑھانے کے ساتھ تمام صوبوں کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے۔
نیکٹا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لیڈنگ کردار ادا کرے گی، نیکٹا میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے جس کا اصل رول بحال کیا جا رہا ہے۔محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹل ایریاز میں نارکوٹکس سمگلنگ کو روکنے کیلئے کوسٹل گارڈز کو سہولتیں فراہم کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image