نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو ہر ادیا کھیل Roze News
کھیل

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو ہر ادیا

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو ہر ادیا

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو ہر ادیا

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو ہر ا کر پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ آج ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسر ے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 19.3 اوورز میں 173 رنز پر آﺅٹ ہوگئی ۔ہیمٹن میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیاتھا۔پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کو نوے نے اننگ کا آغاز کیا اور شروع سے تیز بیٹنگ کی دونوں اوپنرز نے پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کا مجموعی اسکور 5.1 اوور میں 59 تک پہنچایا جس کے بعد ڈیون کو نوے کو بیس رنز پر عامر جمال نے کیچ آﺅٹ کرادیا۔ہملٹن میں اس میچ کیلئے آج پاکستان ٹیم نے پہلا میچ کھیلنے ہی والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے ۔

Exit mobile version