پاکستان

نیب کی عثمان بزدار کیخلاف شراب لائسنس اجراء کی انکوائری بند کرنے کی سفارش

نیب کی عثمان بزدار کیخلاف شراب لائسنس اجراء کی انکوائری بند کرنے کی سفارش

لاہور:قومی احتساب بیورو نے عثمان بزدار سمیت دیگر کے شراب لائسنس اجراء کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کردی۔نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں لائسنس کے اجراء کی انکوائری بند کرنے کی رپورٹ جمع کروادی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نجی ہوٹل کی درخواست پر سماعت کی۔نیب رپورٹ کے مطابق نیب ریجنل بورڈ نے انکوائری بند کرنے کی رپورٹ ہیڈ کواٹر بھجوا دی ہے اور معاملہ چیئرمین نیب کو بھجوادیا ہے تاکہ وہ حتمی فیصلہ کریں۔وکیل نجی ہوٹل کے مطابق تین سال سے بے مقصد انکوائری جاری ہے جسے بند کیا جائے،نئے قانون کے تحت یہ انکوائری جاری نہ رہ سکتی۔عدالت نے ڈی جی نیب کے جواب کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image