جرائم

نیب کا عثمان بزدار کو ایک مرتبہ پھر طلبی نوٹس

نیب کا عثمان بزدار کو ایک مرتبہ پھر طلبی نوٹس

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایک مرتبہ پھر طلبی نوٹس جاری کردیا ۔عثمان بزدار کو اثاثہ جات انکوائری میں پانچ جون کو دسویں مرتبہ نیب لاہور نے طلب کیاہے ۔نیب کی جانب سے طلبی پر عثمان بزدار صرف دو مرتبہ پیش ہوئے ۔نیب طلبی کے نوٹس عثمان بزدار کی لاہور اور ڈی خان کی رہائشگاہ ارسال کیے گئے ہیں ،نیب عثمان بزدار کے خلا ف نو ارب سے زائد مالیت کے اثاثے بنانے پر تحقیقات کررہاہے ۔نیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے عثمان بزدار دور کے تمام منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں ۔نیب نے عدم تعاون پر عثمان بزدار کیخلاف تادیبی کارروائی پر غور شروع کردیاہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image