نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کل اٹھارہ مئی کو طلب کرلیا ۔ عمران خان کو نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل میں طلب کیاگیاہے۔عمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔رپورٹس کے مطابق نوٹس میں عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ہے ۔دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی بائیس مئی کو طلب کرلیا ہے ۔