نیب ترامیم سے فائدہ،زداری کی منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

نیب ترامیم سے فائدہ،زداری کی منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست

نیب ترامیم سے فائدہ،زداری کی منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست

نیب ترامیم سے فائدہ،زداری کی منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری نے نیب ترامیم سے فائدہ لیتے ہوئے منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست دائر کردی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں ان کے وکیل فاروق نائیک اورنیب پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔آصف زرداری اور فریال تالپور کی ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواستوں پر وکیل فاروق نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری پر ریفرنس میں 30ملین کا الزام ہے،نیب اب تک یہ الزام بھی ثابت نہیں کرسکا،گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی یہ کیس نیب کو نہیں بھیجا تھا۔

Exit mobile version