مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کا اگر کوئی لاڈلہ ہے وہ بلاول ہے ، نیا لاڈلہ کمروں میں بیٹھ کر صرف میٹنگ پر میٹنگ کررہاہے ۔کچھ لوگوں کا لاڈلہ بنانے کوشش کی گئی ، 1988 ءمیں بھی لاڈلے بنانیواں کو دن میں تارے دکھائے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2013اور 2018 کے انتخابات میں بھی لاڈلے لائے گئے تھے ، لاڈلہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آٹھ فروری کو عوام بلاول بھٹو کو وزیراعظم منتخب کرینگے، لاڈلے کیلئے انتخابات میں تاخیر کی گئی بلاول نے کوئٹہ میں یوم تاسیس پر تاریخی جلسہ کیا۔