نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑیگی: وزیراعظم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑیگی: وزیراعظم

وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں دہشت گردوں کی جانب سے مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کرنے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

Exit mobile version