نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر،عمران خان نے آج اجلاس طلب کرلیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر،عمران خان نے آج اجلاس طلب کرلیا

پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے زمان پارک لاہور میں سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کریں گے۔اجلاس اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں کیلئے خط لکھنے کی منظوری دی جائے گی۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے اچھی شہرت کے حامل بیوروکریٹس،سابق جج صاحبان اور سماجی شخصیات کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔پارٹی چیئرمین عمران خان مسلم لیگ ق سے مشاورتی کے بعد3ناموں کی حتمی منظوری دیں گے۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کے لئے حمزہ شہباز کو آج ہی خط لکھا جائے گا۔

Exit mobile version