اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔محسن نقوی نے پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی ڈی آئی جی آپریشنز کی خیریت دریافت کی اس کے علاوہ انہوں نے ایس ایچ او اشفاق ایس ایچ او شبیر اعوان او ر دیگر پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ نگران وزیراعلیٰ دیگر زخمی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت پولیس افسروں اور جوانوں کیساتھ کھڑے ہے، زخمی ایس ایچ او اور اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہتر ین سہولتیں فراہم کی جائیں ہم سب آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
Leave feedback about this