راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا بیان جلتی پر پیٹرول کاکام کررہاہے اور سینکڑوں بے گناہوں کو گرفتار کیاجارہاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں سے فرار ہے، الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی،انتشار سے بچا سکتاہے۔ نوے دن کے بعد نگران سیٹ اپ گھر جائے گا تو لگ پتا جائیگا انتخابات سے حکومت آئے گی تو باہر سے مدد ملے گی، ورنہ مہنگائی اور قحط مزید ہوگا۔
Leave feedback about this