اسلام آباد: آئی ایم ایف نے نگران حکومت کے دورانیے میں ممکنہ توسیع پر نگران حکومت کیساتھ ملکر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے جس کے بعد اب اہم وزارتوں کیلئے سلیکشن جاری ہے ۔نگران وزیراعظم کیلئے جلیل عباس جیلانی کا نا م ایک مضبوط امکان کا حامل ہے جبکہ آئندہ وزیر خزانہ کیلئے سلطان الانہ ، شبر زیدی ، طارق باجوہ ، ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور دیگر کے ناموں پر غور کیاجارہاے ۔دیگر اہم اقتصادی وزارتیں جن میں اکنامک افیئر ڈویژن تجارت صنعت ، زراعت، پرائیو یٹائز یشن اور بورڈ آف ریسیو چند ایسے نام ہیں جنہیں چلانے کیلئے محمد میاں سومرو ، اعجاز گوہر اور دیگر چند کے نام زیر غور ہیں ۔