پاکستان

نوجوان خود کو تعلیم اور کاروبار سے مضبوط کریں ، آفاق احمد

نوجوان خود کو تعلیم اور کاروبار سے مضبوط کریں ، آفاق احمد

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ شہر میں سینکڑوں نوجوان قتل کردیئے گئے لیکن کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوتا ، نوجوان خود کو تعلیم اور کاروبار سے مضبوط کریں ، گھر کا ہی نہیں قوم کا سہارا بننا ہے ۔مہاجر قومی موومنٹ کے تحت کورنگی میں ورکرز اجلاس منعقد کیاگیا ، آفاق احمد نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو صرف اپنے خاندان نہیں پوری قوم کا بوجھ سنبھالنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان مہاجر نظریہ کے وارث بن گئے تو کوئی تحریک کوختم نہیں کرسکتا ، نوجوان نظریہ سے جڑ گئے تو ہر شخص آفاق احمد ہوگا ، پھر اگر آفاق احمد کاکوئی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرتا ہے یا آفاق احمدمرجاتا ہے تو بھی تحریک ختم نہیں ہوسکتی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image