نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد کے تین گاڑیاں رجسٹر کرانے کا انکشاف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد کے تین گاڑیاں رجسٹر کرانے کا انکشاف

نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد کے تین گاڑیاں رجسٹر کرانے کا انکشاف

نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد کے تین گاڑیاں رجسٹر کرانے کا انکشاف

لندن میںنواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹر کرالیں ، اس حوالے سے نواز شریف لندن آفس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی آف لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔نوا ز شریف آفس سے جاری ہونیوالے بیان میں کہاگیا ہے کہ اس کام کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے ۔نواز شریف لندن آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔خرم بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے نام رجسٹر گاڑیاں دہشتگردی اور دھوکا دہی میں استعمال ہوسکتی ہیں ، گاڑیوں کی تفصیل متعلقہ محکمے ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ کو بھیجیں

Exit mobile version