ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزاﺅں کیخلاف میاں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی ۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پرمشتمل بینچ سماعت کریگا، جبکہ نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں ۔کمرہ عدالت میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کیے گئے انٹری کارڈز پر ہوگا۔عدالتی کارروائی کے دوران صرف مخصوص وکلاءاور صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہوگی ۔رواں سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی قائد نواز شریف کی درخواست پر ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں بحال کی تھیں ۔