نواز شریف کی این اے 130 کی دستاویزات کی منظوری چیلنج تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

نواز شریف کی این اے 130 کی دستاویزات کی منظوری چیلنج

نواز شریف کی این اے 130 کی دستاویزات کی منظوری چیلنج

نواز شریف کی این اے 130 کی دستاویزات کی منظوری چیلنج

نواز شریف کے این اے 130 سے ??کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کیے جانے کے خلاف اپیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Exit mobile version