ن لیگ کے مرکزی قائد نواز شریف کل کوئٹہ جائینگے ، ن لیگ بلوچستان کے رہنما نعیم کریم کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ پارٹی صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز بھی ہونگی ، انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق بھی کوئٹہ آرہے ہیں ۔نعیم کریم کے مطابق نواز شریف کوئٹہ میں پارٹی ورکرز سے بھی خطاب کرینگے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جن سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کی کمٹمنٹ کی تھی وہ ن لیگ میں کل باقاعدہ شمولیت اختیار کرینگے ۔نعیم کریم کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ تربلوچستان عوامی پارٹی سے شخصیات ن لیگ میں شمولیت کررہی ہیں ۔
نواز شریف کل کوئٹہ جائینگے

نواز شریف کل کوئٹہ جائینگے