نواز شریف کا فوری وطن واپسی سے انکار،رانا ثناء اللہ لندن طلب پاکستان Roze News
پاکستان

نواز شریف کا فوری وطن واپسی سے انکار،رانا ثناء اللہ لندن طلب

نواز شریف کا فوری وطن واپسی سے انکار،رانا ثناء اللہ لندن طلب

نواز شریف کا فوری وطن واپسی سے انکار،رانا ثناء اللہ لندن طلب

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے فی الحال فوری وطن واپسی سے صاف انکار کردیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل اورممکنہ صوبائی انتخابات سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔پارٹی کے سینئر قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی درخواست کی تھی لیکن نواز شریف نے فی الحال فوری وطن واپسی سے انکار کردیا۔نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو جوارب دیا کہ فی الحال موجودہ سیاسی صورتحال میں میرا پاکستان واپس آنا ممکن نہیں،اگلے چند روز میں مریم نواز کی فوری وطن واپسی کا فیصلہ ہوگا۔مریم نواز واپس جاکر کچھ عرصے کے بعد مجھے رپورٹ دینگی تو اس کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کرونگا۔

Exit mobile version