نواز شریف کا ادنیٰ کارکن بھی بلاول بھٹو کو شکست دے سکتا ہے ، عطا تارڑ ۔ تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ایک ادنیٰ کارکن بھی بلاول بھٹو زرداری کو شکست دے سکتا ہے۔انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ لاہور نواز شریف کا گڑھ ہے، یہاں کے نوجوان مسلم لیگ (ن) کے قائد کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 30 جنوری کو ٹاو¿ن شپ میں ورکرز کنونشن ہوگا، 8 فروری کو شیر بلاول بھٹو زرداری کا شکار کریں گے۔ن لیگی امیدوار کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے عوام نے شہداءکی یادگاریں تباہ کیں، پنکی، گوگی اور کپتان کا پاکستان لوٹا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلاول بھٹو زرداری کی حکومت نہیں بن سکتی۔عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کی سیاست کی، انشاءاللہ ہم مہنگائی ختم کرکے دم لیں گے۔
نواز شریف کا ادنیٰ کارکن بھی بلاول بھٹو کو شکست دے سکتا ہے ، عطا تارڑ

نواز شریف کا ادنیٰ کارکن بھی بلاول بھٹو کو شکست دے سکتا ہے ، عطا تارڑ