تازہ ترین

نوازشریف چوتھی بار وزیراعطم بنے تو پی ٹی آئی سے انتقام لیں گے، بلاول بھٹو

نوازشریف چوتھی بار وزیراعطم بنے تو پی ٹی آئی سے انتقام لیں گے، بلاول بھٹو

چنیوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست تشدد کی سیاست ہے، وہ اگر چوتھی بار وزیراعظم بنا تو پی ٹی آئی کارکنوں سے بدترین انتقام لے گا۔ چنیوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ میں یہ حالات نہیں دیکھے ، ایک طرف معاشی بحران ہے تو دوسری طرف ہمارے پورے معاشرے میں ایک بحران پیدا کیا گیا ہے، اس لیے کہ پرانے سیاستداں عوام کی خدمت کے بجائے انتقام لینے کے لیے سیاست کررہے ہیں، اور اس کا نقصان ملک، عوام اور معیشت کو ہورہا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ ہمارے کاموں کا اس شخص سے موازنہ کریں جو چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہا ہے، چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے سے پوچھیں کہ اپنے پچھلے ادوار میں تعلیم اور صحت کے لیے کیا کام کیا۔بلاول بھٹو نے میاں نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چوتھی بار بھی وہی کام کرنا ہے، انہی سے لڑنا ہے جو انہیں لے کر آتے ہیں، پھر آپ کےسامنے آکر انہوں نے رونا دھونا شروع کرنا ہے کہ مجھے کیوں بلایا، مجھے کیوں نکالا۔ انہیں چوتھی بار کرسی پر بیٹھنے اور ہمیں عوام کی فکر ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اورغربت کی فکر ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی سازش کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اگر چوتھی بار وزیراعظم بنے تو پی ٹی آئی کے کارکنوں سے جو انتقام لیں گے اس کا انہیں اندازہ نہیں ہے۔ ان کی سیاست تشدد اور انتقام کی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس لیے الیکشن لڑ رہا ہوں کہ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے عوام کا ساتھ چاہیے تاکہ ہم پرانے سیاست دانوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں، ہم ایک نئی سیاست لانا چاہتے ہیں، اختلاف رائے ہوسکتا ہے مگر ہم سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کرسکتے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image