پاکستان تازہ ترین

نمل یونیورسٹی میں سلنڈر کا دھماکا، 3 طلبہ زخمی

نمل یونیورسٹی میں سلنڈر کا دھماکا، 3 طلبہ زخمی

اسلام آباد میں ایچ نائن میں واقع نجی یونیورسٹی میں سلنڈر دھماکا ہوگیا۔

یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ریلیشن (آئی آر) ڈپارٹمنٹ ہونے والے دھماکے میں 3 طلباء زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سلنڈر دھماکے کے بعد طلبہ کو چھٹی دے دی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شام 4 بجے کے قریب نمل یونیورسٹی میں دھماکا گیس لیکیج اور شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا، یونیورسٹی کی روٹین ہے موسم گرما میں گیس کنکشن بند کردیتے ہیں، موسم گرما جب ختم ہوتا ہے تو دوبارہ سے گیس کے کنکشن آن کردیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج ساڑھے 3 بجے گیس کنکشن آن ہوا اور 4 بجے لیکیج سے دھماکا ہوگیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image