لاہور:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی افراد کیلئے سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں پنجاب میں خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے لئے نادرا کے ساتھ اشتراک کار کا فیصلہ کیا گیا- صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نابینا اورباہم معذوری کے حامل افراد کا درست ڈیٹا جمع کرنا ضروری ہے -چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ 2003ء میں، میں نے خصوصی افراد کیلئے علیحدہ محکمہ بنایا ہے – پنجاب میں خصوصی افراد کیلئے 170 ادارے قائم کئے اورخصوصی بچوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ مہیا کی -پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے –
نابینا اورباہم معذوری کے حامل افراد کا درست ڈیٹا جمع کرنا ضروری ہے:صدر مملکت

انتخابات کیلئے صدارتی حکم؛ الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ