وفاقی شرعی عدالت کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن نے عہد ے کا حلف اُٹھا لیا ۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا ءبندیال نے چیف جسٹس شرعی عدالت اقبال حمید الرحمن سے حلف لیا حلف برادری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز ،اٹارنی جنرل اور وکلاءنے شرکت کی ۔یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمن کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقررکرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارت قانون وانصاف نے ان کی تقرردی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاتھا۔جسٹس اقبال حمید الرحمن اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور بعد ازاں سپریم کورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیں ،اقبال حمید الرحمن سابق چیف جسٹس آف پاکستان حمود الرحمن کے صاحبزادے ہیں ۔