لاہور:عارف والا میں لیگ میچ کے دوران حسن علی سے مقامی افراد نے بدتمیزی کی جس پر انہیں غصہ آگیا۔فیلڈنگ کرتے ہوئے پیسرپر کراؤڈ نے جملے کسے،ایک شخص نے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کے سیمی فائنل میں میتھیوویڈ کا کیچ کھوڑنے کا طعنہ دیا یہ بھی کہا گیا کہ تم قومی سکواڈ میں شامل نہیں ہو،نامناسب زبان کا استعمال ہوا۔بالآخر کرکٹر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور وہ فقرے بازی کرنے والے کی جانب دوڑ کر گئے مگر وہاں موجود افراد نے معاملہ مزید بگڑنے سے روک دیا۔