میسی نے رونالڈو سے اعزاز چھین لیا کھیل Roze News
کھیل

میسی نے رونالڈو سے اعزاز چھین لیا

میسی نے رونالڈو سے اعزاز چھین لیا

میسی نے رونالڈو سے اعزاز چھین لیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے حریف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔لیونل میسی یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنیوالے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ہفتے کو فرینچ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے نائس کیخلاف میسی نے گول کرکے یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیامیسی کے یورپین کلبز میں گولزکی تعداد 702 ہوگئی ہے جبکہ رونالڈو نے یورپین کلب فٹبال میں 701 گولز کررکھے ہیں ۔لیونل میسی نے یہ اعزاز 841 میچز میں حاصل کیا جبکہ رونالڈو نے 701 گولز 949 میچز میں اسکور کیے تھے۔

Exit mobile version