امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ میئر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ملی ہے ، شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق آج بتاﺅنگا ۔حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مینڈیٹ دینے پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی ترجیح نظر نہیں آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق آج پریس کانفرنس میں بتاﺅنگا۔