کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں کمزور سائیکلونک سرکولیشن کے زیر اثر آسمان پر بکھرے بکھرے بادل موسم کی شدت کم کررہے ہیں ، آج تیز سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی جبکہ شہر کے مضافات میں مقامی سطح پربننے والے بادل ہلکی بارش کا باعث بن سکتے ہیں ۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ، انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت کی شدت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زائد محسوس کی جاسکتی ہے ۔جواد میمن نے بتایا ہے کہ سائیکلونک سرگولیشن آج کراچی کے قریب سمندرمیں موجود ہے جس سے ہوا کے کم دباﺅ کے باعث ہواﺅں کی رفتار تیز رہے گی اور ان کا رخ بدلتا رہے گا۔
موسم کیسارہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کیسارہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی